بنگلورو، 26/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت کے وزیر اعظم زرعی سینچائی منصوبے کے تحت آبی منصوبوں کیلئے ریاست بھر سے ڈرپ آبپاشی کیلئے کسانوں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ خواہشمند ڈرپ آبپاشی آلات کی تیاری کرنے والے ادارے رجسٹریشن کیلئے جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہئ باغبانی برائے ڈرپ آبپاشی لال باغ بنگلور سے کام کے دنوں میں 19اپریل تک دفتری اوقات میں درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات ویب سائٹwww.horticulture.kar.nic.in سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ عرضی گذاروں کوڈرپ آبپاشی اور اسپرنکلرکامپوننٹ کیلئے علیحدہ عرضیاں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔ عرضیاں کے ساتھ درکار دستاویزات 20/ اپریل کو دوپہر 3/ بجے تک جمع کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جو بذریعہ ڈی ڈی، مشن ڈائرکٹر مائکرو اریگیشن، باغبانی مشن ایجنسی لال باغ بنگلور 04- کے نام سے جمع کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات باغبانی ڈائرکٹوریٹ لال باغ بنگلور سے بذریعہ ای میلjdhdrip@gmail.com یا فون نمبر 080-26579231 080-26576950سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔